خدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟ [نشست پنجم] [انگریزی سب ٹائٹلز]
خطاب نمبر: Ca-16
تقریب: اعتکاف 2024
مقام: شہراعتکاف, لاہور
مورخہ: 05 اپریل 2024
کیٹگری: دین و مذہب
تفصیل:
اس ویڈیو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی خلیے (Human Cell) کے مطالعے کو خود شناسی سے معرفتِ خدا تک کے سفر کے طور پر بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ قرآنِ مجید میں بیان کردہ روحانی حقائق آج کی سائنسی دریافتوں سے کس طرح ہم آہنگ ہیں، اور ہر خلیہ دراصل اللہ کی وحدانیت، قدرت اور حکمت کی نشانی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فرمایا کہ اللہ کی معرفت کی ابتدا انسان کی اپنی ذات کی پہچان سے ہوتی ہے، کیونکہ انسان کے اندر ایک کائناتِ الٰہی چھپی ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو سائنس اور ایمان کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ جدید حیاتیاتی علوم دراصل خالق کی نشانیوں کی نئی تفہیم ہیں۔


Comments