تقوی اور ورع(اللہ والوں کے احوال کی روشنی میں)




خطاب نمبر: Fq-36
تقریب: اعتکاف 2023
مقام: شہر اعتکاف, لاہور
مورخہ: 17 اپریل 2023
تفصیل:
اس ویڈیو میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سلسلۂ عاشقوں کے راستے کی پانچویں قسط میں تقویٰ اور وَرَع کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اللہ سے سچی محبت کا راستہ تقویٰ سے شروع ہوتا ہے اور وَرَع پر کمال کو پہنچتا ہے، کیونکہ تقویٰ انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے اور وَرَع اسے مشتبہ اور ناپسندیدہ امور سے بھی دور رکھتا ہے۔ ڈاکٹر حسین قادری نے قرآن و سنت اور اولیاء اللہ کی تعلیمات کی روشنی میں بتایا کہ عاشقِ حقیقی وہی ہے جو اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کی بھی حفاظت کرتا ہے، اور حلال و حرام، نیت اور عمل، سب میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وَرَع دراصل دل کی بیداری اور اللہ کی عظمت کے احساس کا نام ہے، جو انسان کو روحانی بلندی، اخلاص اور قربِ الٰہی تک لے جاتا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ تقویٰ اور وَرَع کے بغیر عشقِ الٰہی محض دعویٰ رہ جاتا ہے، جبکہ حقیقی عشق انسان کے اخلاق، معاملات اور طرزِ زندگی میں نمایاں ہوتا ہے۔ یہ قسط اُن تمام افراد کے لیے نہایت مفید ہے جو راہِ سلوک، تزکیۂ نفس، اور اللہ سے سچی محبت کے سفر پر گامزن ہونا چاہتے ہیں۔