بندگی کا کمال ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا ہے




خطاب نمبر: Fm-92
تقریب: اعتکاف 2023
مقام: شہر اعتکاف, لاہور
مورخہ: 18 اپریل 2023
کیٹگری: حسن اخلاق
تفصیل:
اس ویڈیو میں ڈاکٹر غزالہ قادری نے بندگی کا کمال اور اللہ کی عبادت میں کامل عبات کی حقیقت پر گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بندگی محض عبادات تک محدود نہیں ہے بلکہ اللہ کی رضا کی جستجو، دل کی خلوص، اور عمل میں اخلاص کی حقیقی تصویر ہے۔ ڈاکٹر غزلہ قادری نے بتایا کہ اللہ کی بندگی میں کمال تب آتا ہے جب انسان نہ صرف اللہ کی عبادات پر ثابت قدم رہتا ہے بلکہ اپنے دل، زبان، اور عمل میں اللہ کی رضا کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بندگی کا کمال انسان کے دل کو تکبر، خود پسندی، اور دنیاوی خواہشات سے پاک کر کے اللہ کی محبت اور رضا کی طرف مائل کرنا ہے، کیونکہ اللہ کی محبت ہی وہ قوت ہے جو انسان کو دین کی تکمیل، روحانی سکون اور حقیقی کامیابی تک پہنچاتی ہے۔ یہ ویڈیو اُن تمام افراد کے لیے رہنمائی کا خزانہ ہے جو اللہ کی بندگی کو مکمل طور پر سمجھنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کو روحانی طور پر بہتر بنانا چاہتے ہیں۔