منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے شہراعتکاف 2009ء میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن گرلز کالج میں منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں امسال اعتکاف 2009ء کو تنظیمی و تربیتی اعتکاف کا نام دیا گیا تھا۔ اس سال شہر اعتکاف میں شرکت کرنے والی ہزاروں خواتین میں سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کے لئے 60 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔ ملک بھر کے 89 شہروں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات نے اعتکاف میں شرکت کی۔ معتکف خواتین کی تنظیمی و انتظامی تربیت کیلئے شہر اعتکاف میں تربیتی سیشن رکھے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں روزانہ نماز ظہر کے بعد 2 سے 3 بجے تک تربیتی اجلاس منعقد ہوئے۔ ان میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر محترمہ فاطمہ مشہدی، مرکزی ناظمہ محترمہ سمیر ا رفاقت اور مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کو مختلف امور اور تحریکی موضوعات پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس میں شریک خواتین کے مسائل سنے اور ورکنگ پلان میں مزید بہتری اور تیزی سے کام کے لیے تجاویز بھی دیں۔
ان میٹنگز میں رواں سال کے ورکنگ پلان اور وابستگی مہم کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید تیزی سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع، استحکام اور کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔ اس کے لیے تمام شرکاء کو خصوصی ہدایات بھی دی گئیں۔ ان میٹنگز میں شرکت کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر میں عہدیداران نے مزید بہتر طریقے سے دعوت دین کو گھر گھر پہنچانے کا عزم بھی کیا۔
شہر اعتکا ف میں جن تنظیمات کے اجلاس ہوئے، ان کے نام یہ ہیں۔
- 21 رمضان المبارک پاکپتن شریف، ملکہ ہانس، دیپالپور، بھکر
- 22 رمضان المبارک شور کوٹ، چکوال، نارووال
- 23 رمضان المبارک گوجرانوالہ، علی پور چٹھہ، قصور
- 24 رمضان المبارک شیخوپورہ، اوکاڑہ، کوئٹہ
- 25 رمضان المبارک سیالکوٹ، گوجرہ
- 26 رمضان المبارک حافظ آباد، مرید کے، پپلاں، ملتان، کمالیہ، میرپور، اکڑانوالہ، کامرہ کینٹ
- 27 رمضان المبارک سرگودھا، میاں چنوں، چشتیاں، واہ کینٹ، جڑانوالہ، شکرگڑھ، حویلی لکھا، ڈسکہ
- 28 رمضان المبارک خانپور، کامونکی، اسلام آباد، سرائے عالمگیر، فیصل آباد، پتوکی، خانقاہ ڈوگراں، سکھیکی، پنڈی گھیپ
- 29 رمضان المبارک راولپنڈی، فتح جنگ، ڈنگہ، سرگودھا (شرقی)کوٹلہ، تلہ گنگ، اسلام آباد(رورل)سلانوالی
دوران اعتکاف 7 شہروں جن میں شور کوٹ (سٹی)، اکڑانوالہ، سنبڑیال، تلہ گنگ، شکرگڑھ، سلانوالی اور کوئٹہ شامل ہیں کی تنظیمِ نو اور تنظیمی سٹرکچر کو مکمل کیا گیا۔
تبصرہ