تزکيہ نفس، فہم دين، توبہ اور آنسووں کي بستي "شہراعتکاف 2009" انتيس رمضان المبارک 20 ستمبر 2009ء کو ختم ہو گيا۔ معتکفين نے آخري دن کا آغاز اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعا سے کيا۔ اس سے پہلے 28 رمضان المبارک کي شب کو طاق رات کي مناسبت سے وجد آفرين محفل ذکر و نعت بھي منعقد ہوئي۔ اس محفل نعت ميں منہاج نعت کونسل، امجد بلالي برادران، شہزاد عاشق سميت ديگر ثناء خواں نے نعت خواني پيش کي۔ محفل نعت کا عروج شب پونے دو بجے بلبل منہاج محمد افضل نوشاہي کي مخصوص انداز ميں نعت خواني تھي۔ دورہ يورپ سے واپسي کے بعد شہر اعتکاف ميں يہ ان کي پہلي حاضري تھي۔ انہوں نے نئے کلام "ہن تکدي راہواں" سميت شيخ الاسلام کا کلام بھي پڑھا۔ محمد افضل نوشاہي کے خاص انداز نے حاضرين ميں ايک کيف و سرور پيدا کر ديا۔ محفل نعت کے بعد شب اڑھائي بجے ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي نے دعا کرائي۔ وجد انگيز دعا نے ہر آنکھ کو نم کر ديا۔ شہر اعتکاف کي طاق راتوں کي يہ آخري دعا تھي۔ اس موقع پر دنيا بھر ميں قيام امن، ملکي و قومي سلامتي اور عالم اسلام کي ترقي کے ليے بھي خصوصي دعائيں کي گئيں۔
شہر اعتکاف کے آخري دن شيخ الاسلام کا براہ راست خطاب نہيں ہوا بلکہ معتکفين کو ويڈيو خطاب دکھايا گيا۔ اس کے علاوہ ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي اور ديگر مرکزي قائدين نے معتکفين کو بريفنگ بھي دي۔ آخري روز منہاج ماڈل سکول ميں منتقل کيے گئے عارضي گوشہ درود ميں معتکفين کا بہت زيادہ رش رہا۔ نماز مغرب کے فوري بعد سرکاري طور پر چاند کے نظر آنے کا اعلان کيا گيا تو اس موقع پر شيخ الاسلام کي خصوصي دعا سے شہر اعتکاف کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق عباسي، جواد حامد، محمد عاقل ملک سميت ديگر مرکزي قائدين نے معتکفين کو گلے مل کر الوداع کيا۔ امسال لاہور ميں مرکزي شہراعتکاف کے علاوہ کراچي، گوجرانولہ سميت ديگر شہروں ميں بھي مني شہراعتکاف بسائے گئے تھے۔ جہاں شيخ الاسلام کا لائيو خطاب ويڈيو دکھايا اور بذريعہ ٹيلي فون سنايا گيا۔
شہراعتکاف سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ايم ايس پاکستاني
معاون : محمد نواز شريف
تبصرہ