شہرِ اعتکاف2025: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سیرتِ انبیاء اور شخصیت سازی کے اصول کے موضوع پر تربیتی خطاب

Dr Hassan Qadri Address Day 4 Itikaf City 2025

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سیرتِ انبیاء اور شخصیت سازی کے اصول کے موضوع پر تربیتی خطاب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اَنبیاء کے مقاصد میں سے سب سے بڑا مقصد دعوت و تبلیغ کا حق تھا۔ انبیاء سے بڑھ کر پوری کائنات ِانسانی میں کوئی رول ماڈل نہیں ہو سکتا جو دعوت و تبلیغ کا کام سر انجام دے۔ دعوت کا اہم عنصر ابلاغ ہے۔ دعوت اُس وقت تک شروع ہی نہیں ہو سکتی جب تک داعی دعوت کا کام بطریقِ اَحسن انجام نہ دے۔ دعوت و تبلیغ کے اہم عناصر ابلاغ اور مکالمہ ہیں۔ اسلام نے انسانی معاشرہ کو ہر شعبہ حیات میں خوبصورت کوڈ آف کنڈکٹ دیا ہے۔ دعوت دین کے کام کے لیے ابلاغ کی صلاحیت حاصل کرنا ازحد ضروری ہے۔ ہم اسلام قبول کرنے کے باوجود اس لیے پیچھے رہ گئے ہیں کہ ہم مکمل طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کر رہے۔ قرآن مجید نے دعوت دین کے اصول بھی دیے ہیں اور پیغمبران خدا اس کی عملی تصویر ہیں۔ انبیاء علیہم السلام کبھی مکالمہ کے ذریعے، کبھی لاجک کے ساتھ، کبھی نرمی کے ساتھ اور کبھی پیغمبرانہ جلال کے ساتھ مخاطب ہوتے یہ سارے انداز دعوت دین کے ہیں، پیغمبران خدا اپنے دور کے بہترین موٹیویشنل سپیکر بھی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے چچا آزر سے بہت نرمی سے کلام کیا کیو ں کہ اُنہوں نے آپ کی پرورش کی تھی۔ آج اسلام کا صحیح معنوں میں وکیل وہی ہوگا جو رویوں کے مطابق اسلام کی دعوت دے۔ سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ: لوگوں کے ساتھ اُن کی عقل کے مطابق بات کرو۔ دعوت و تبلیغ کا کبھی بھی ایک انداز نہیں ہوتا۔ دعوت کے بیسیوں انداز ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنی ذہنی سطح کے مطابق دعوت دیتا ہے۔لہذا دوسرے شخص کی ذہنی سطح بھی داعی کے پیش نظر رہنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی نسل دعوت دین کی ذمہ داری سے پھر جائے تو اللہ تعالیٰ اُن سے دین کی نشوونما کی ذمہ داری واپس نہیں لیتا بلکہ اس سے آگے ایک نئی نسل کو لاتا ہے جیسا کہ قرآنِ مجید میں ہے: ’’اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اللہ (ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے‘‘۔ لہذا دعوت دین کے کام کو ہلکا نہ جانیں۔

خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ابلاغ میں ادب اور اخلاص کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہماری گفتگو مؤثر، حکمت و دانائی پر مبنی ہو تو ہی ہم حقیقی معنوں میں دین کی خدمت کر سکتے ہیں۔

تبصرہ