شہر اعتکاف 2024: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ’’الرحلۃ الی الاحسان‘‘ کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ’’الرحلۃ الی الاحسان‘‘ کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ برس اعتکاف میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطابات میں احسان کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے ’’محسنین‘‘ کی خصوصیات سے متعارف کروایا تھا۔ حضور شیخ الاسلام نے منہاج القرآن کے رفقاء اور وابستگان سے عہد لیا تھا کہ وہ احسان کے سفر کا آغاز کریں گے۔

امسال اسی تناظر میں ویمن لیگ نے فیلڈ کی عہدیداران کی ٹریننگ کے لئے ان سیشنز کا انعقاد کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد خواتین میں اللہ رب العزت کے مقرب بندوں یعنی ’’محسنین‘‘ کی صفات پیدا کرنے کے لئے تگ و دو کرنا ہے۔ ان سیشنز کے ذریعے راہِ احسان پر گامزن خواتین کی عملی تربیت کر کے اُنہیں جامع رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ