شہرِ اعتکاف 2024 : ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تربیتی حلقہ جات کا اہتمام

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی سینکڑوں معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 20 سے زائد تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان حلقہ جات کے مضامین میں کلامِ الٰہی کو لحن داؤدی کے انداز میں پڑھنے کی مشق، بندگئ خدا کا خوبصورت قرینہ بصورت سنت نبوی‎ ﷺ، نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کا طریقہ، پاکیزگی اور طہارت کا اسلامی نصاب اور اللہ کی عبادات ازروئے کلامِ الہی شامل ہیں۔

حلقہ جات کو مراکز العلم کے نصاب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ مذکورہ نشستوں میں 60 سکالرز بطور معلمات اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ حلقہ جات میں خواتین کو بنیادی شرعی مسائل سے لے کر جملہ معاشرتی ذمہ داریوں اور فرائض کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے تاکہ اُنہیں دینِ مبین کی خدمت اور آنے والی نسلوں کی تربیت کے لئے تیار کیا جا سکے۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ