حضور نبی اکرم ﷺ نے شب قدر میں کونسا وظیفہ کرنے کی تلقین فرمائی؟

جواب: ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے (ایک دفعہ) حضور نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں لیلۃ القدر کو پالوں تو اس میں کیا دعا کروں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: یوں کہو:

اَللَّهُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّيْ.

’’اے اللہ! تو بہت معاف فرمانے والا ہے اور درگزر کرنے کو پسند کرتا ہے، پس تو مجھ کو معاف فرما۔‘‘

ترمذی، السنن، ابواب الدعوات، باب ما جاء فی عقد التسبيح باليد، 5: 490، رقم: 3513

تبصرہ