مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’التربیۃ 2022‘‘ کے پانچویں روز طلباء کیلئے ’’سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہزاد اکبر ہیڈ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر، پاکستان میں سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کو ایک خاص طبقہ استعمال کرتا ہے اور ٹوئیٹر کی انفلوئینس روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔
اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM پاکستان، شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل MSM پاکستان، حیدر مصطفیٰ ہیڈ سوشل میڈیا MSM پاکستان اور مرکزی ٹیم و زونل صدور بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سینکڑوں اپلیکیشن آتی ہیں جن میں سے پاکستان میں تقریباً 35, 40 ملین لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں مگر ٹوئیٹر سورس آف انفارمیشن کا سب سے موثر ذریعہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پہ ٹوئیٹر دعوت کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور ٹوئیٹر کا استعمال ہر کارکن موثر انداز میں کرے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا ورکشاپ میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
تبصرہ