سینئر وکلاء کے وفد کا شہر اعتکاف کا دورہ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

Senior Advocates meets Dr Hassan Qadri

لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کی قیادت میں سینئر وکلاء کے ایک وفد نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ عدل کی فراہمی میں وکلاء اور عدلیہ کا بنیادی کردار ہے۔ وکلاء غریب مظلوموں کی داد رسی سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ رب العزت کو عادل حکمران اور عدل کرنے والے بے حد عزیز ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے وکلاء کے وفد کو شہر اعتکاف کے معمولات، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعلیمی وفلاحی منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلات دیں۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، نظام المدارس پاکستان، آغوش آرفن کیئر ہوم کے حوالے سے بریف کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور میں آرفن سٹی قائم کرنے جارہا ہے جس میں مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کے ذہین بچوں اور بچیوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور تربیت ایک چھت کے نیچے میسر ہو گی۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، سینئر قانون دان رانا شاہد حسین ایڈووکیٹ، رانا کوثر سلہری ایڈووکیٹ، محمد عرفان کھچی ایڈووکیٹ، سعد احمد خان ایڈووکیٹ، مدثر بٹ ایڈووکیٹ، میاں فرحت سلیم ایڈووکیٹ، رانا محمد اکمل ایڈووکیٹ، بیرسٹر عتیق احمد ایڈووکیٹ، حافظ عثمان لال دین ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول موجود تھے۔

Senior Advocates meets Dr Hassan Qadri

Senior Advocates meets Dr Hassan Qadri

Senior Advocates meets Dr Hassan Qadri

تبصرہ