تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزار ہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم، یتیم اور مستحق کی مدد بہترین عبادت ہے۔ اسلام کی سیاسی، سماجی، معاشی، فلاحی تعلیمات اور احکامات فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح اور فلاح کے لئے ہیں۔ نظام زکوٰۃ و صدقات اسلام کے اجتماعی معاشی فلاحی نظام کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔ اسلام کا معاشی اعتبار سے اجتماعی فلاح کا تصور ریاست مدینہ میں اپنی پوری آن اور شان کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اسلام کرۂ ارض کا وہ واحد الہامی مذہب ہے جو امراء کو غرباء و مساکین کی مدد کے لئے پابند ٹھہراتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دل کی تختی کو دنیاوی حرص و ہوس اور نفسانی خواہشات کی تحریروں سے پاک صاف رکھیں تاکہ آپ کے کئے گئے نیک اعمال کو بھی آپ کے دل میں جگہ مل سکے۔
تبصرہ