ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہر اعتکاف میں ’’تربیت اور آداب حسنہ‘‘ نشست سے خطاب

itikaf city 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست ’’تربیت اور آداب حسنہ کے موضوع پر معتکفین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب کے در کے سوالی بنیں کیوںکہ وہ اپنے سوالی کو بے سہارا نہیں رہنے دیتا۔ جب بندہ اللہ پر تقویٰ کرتا ہے تو پھر مولا اس کا وارث بن جاتا ہے، لہذا اس در کے سوالی بنیں جس در کے سب سوالی ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ عقیدہ توحید ایمان کی عمارت کی بنیاد اور خشت اول ہے، جو دل اللہ کو سپر پاور مان لیتا ہے اس کا دل دنیا کی ہر سپرپاور کے خوف سے آزاد ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جرات و بہادری کی اس لیے معترف ہےکہ وہ شیخ دنیا سے بے نیاز ہے اور اس شیخ کا دل اللہ کے خوف اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق سے آباد ہے۔ وہ شیخ کسی دنیا والے کے سامنے نہیں صرف اللہ کے در پر جھکتا ہے، شیخ بھی جرات مند اور اس کے کارکن بھی جرات مند اور دنیاوی مال و متاع کی حرص سے بے نیاز ہیں۔

تربیتی نشست میں نائب ناظمین اعلیٰ ڈاکٹر رفیق نجم، سردار شاکر مزاری، علامہ رانا محمد ادریس، پروفیسر سلیم چودھری، راجہ زاہد محمود اور صاحبزادہ قاسم علی موجود تھے۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ