مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’التربیۃ 2022‘‘ کے تیسرے روز ’’ہماری دعوت اور تعلیمی اداروں میں کام کا لائحہ عمل‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ دعوت آقائے دو جہاںﷺ اور انبیاء کرام کی سنت ہے۔ ہماری دعوت آقائے دو جہاںﷺ کی دعوت کا تسلسل ہے۔ ہم اس دور میں زندہ ہیں کہ جب ہم یہ دعوت دیتے ہیں تو ہماری راہ میں بڑی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی مگر جب ہمارے پیارے نبیﷺ نے دعوت نے آغاز کیا تو آپ نے پڑھا اور سنا کہ آپ ﷺ کو پتھر مارے گئے تھے۔
آقائے دو جہاںﷺ نے دعوت دینے کیلئے جو تکلیف اٹھائی بلکہ وہ ہمارے لیے مثال ہے اور اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل MSM پاکستان اور مرکزی ٹیم و زونل صدور بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
تبصرہ