منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف میں حلقات التربیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں معتکفات خواتین کی روحانی بالیدگی کے ساتھ تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے۔ حلقات التربیہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی اسکالرز کے لیکچرز پر مشتمل 9 تربیتی حلقہ جات شامل ہیں۔ ویمن اعتکاف 2022 کے پہلے روز تربیتی حلقہ جات میں قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بنیادی اصول پڑھائے کے ساتھ ساتھ عملی مشق کے ذریعے نماز پڑھنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔
بعد ازاں حلقہ جات میں سینیئر سکالرز کی جانب سے حقوق العباد کے موضوع پر تربیتی لیکچر دیا گیا، جس میں بنی نوع انسان کی عزت و تکریم اور بالخصوص رشتہ داروں اور ہمسایوں کے حقوق کے معاملے میں صلہ رحمی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
ان حلقات کے قیام کا بنیادی مقصد خواتینِ معاشرہ کو حقوق العباد، صحبت صالح کی اہمیت، انفاق فی سبیل للہ اور قرون اُلیٰ کی خواتین کے کردار کو مشعل راہ بنا کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔
تبصرہ