تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے معتکف طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ علم حاصل کرنا بڑی بات نہیں، اس کی روح کے ساتھ مقصدیت حاصل کرنا بڑی بات ہے، نوجوان زمانہ طالب علمی کے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں، ہر لمحہ حصول علم میں گزاریں، جب یہ سوچ بن جائے گی تو پھر ہرلمحہ عبادت کی گھڑی میں تبدیل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی شمعوں کو روشن کررہی ہے، ہم نوجوانوں کو بے عملی کی زندگی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں، نوجوانوں کے دلوں میں تعلیمات محمدیﷺ کی روح کو داخل کرنا ہمارا دینی، قومی فریضہ ہے، مسلمان جب قرآن و سنت کی تعلیم پر عمل پیرا ہو گا تو اس پر دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جوانوں کی بڑی تعداد شہر اعتکاف میں شریک ہے۔
تبصرہ