تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں خواتین معتکفات کے ساتھ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی نشست 28 مئی 2019ء کو منعقد ہوئی۔ نشست میں شمالی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معتکفات اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی خطاب کیا۔اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، ام حبیبہ اور سدرہ کرامت بھی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ معتکفات خوش قسمت ہیں، جو دور دراز سے شہراعتکاف میں شرکت کے لیے آئیں، شہراعتکاف میں تربیت، تصوف، تذکیہ ملتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس ہمارے ایمان اور روح کی غذا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سال بھر گزرنے والی اپنی عملی زندگی میں شہراعتکاف کے فیوضات کو برقرار رکھیں، یہی کامیابی و فلاح کی نشانی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خواتین حصول علم کو ہر مصروفیت پر ترجیح دیں، والدین بھی بچیوں کی تعلیم و تربیت سے غفلت نہ برتیں، آج سوسائٹی میں جو انتہائی رویے پنپ رہے ہیں اس کی وجہ آبادی کے نصف خواتین کی تعلیم و تربیت کے عملی تقاضوں کو نظر انداز کرنا ہے، اجتماعی اعتکاف جیسی عبادات اور علمی، تربیتی نشستیں منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم اور خدمت دین کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ منہاج القرآن واحد اصلاحی، فلاحی عالمگیر تحریک ہے جو بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر عمر کے افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے پروگرام وضع کرتی ہے۔
نشست میں ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، ام حبیبہ، سدرہ کرامت و دیگر خواتین رہنماءوں نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ