تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 27 مئی 2019 کو دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں 22 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ آپ نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایۃ‘‘ سے منتخب درس تصوف دیا۔ شہراعتکاف کی دوسری نشست میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ تصوف ایک کوشش کا نام ہے، محض خواہش کرنے والوں کو منزل نہیں ملتی، بلکہ منزل انہیں ملتی ہیں جو اپنی خواہش کے مطابق کوشش کرتے ہیں اور جو عملی کوشش کا حق ادا کرتے ہیں تو اس کو تقویٰ کہتے ہیں۔ تقویٰ کا ابھی ایک حق ہے اور جب بندہ تقویٰ میں اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے تو پھر تقویٰ کا حق ادا ہو جاتا ہے۔
آپ نے کہا کہ تقویٰ ایک مقام کا نام ہے، جب بندہ اتنا شعور بیدار رکھتا ہے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے کہ کوئی گناہ نہ سرزرد ہو جائے تو یہی اصل تقویٰ ہے۔ اپنے نفس کا پہرہ دینے والا بننا اور اپنے نفس کا محاسب بن کر بیٹھنا حقیقی تقویٰ ہے۔ جب بندہ اپنے نفس کا محاسب بن کر پہرہ دیتا ہے تو اس کے تقویٰ کا حق ادا ہو جاتا ہے۔ جس کا تن اللہ کا وفا دار نہیں، اس بندے کا من کبھی وفا دار نہیں ہو سکتا۔ اس لیے تقویٰ ظاہر و باطن کا نام ہے۔
شیخ الاسلام کے خطاب کے دوران ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سردار شاکر خان مزاری، جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، علامہ محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ نعیم انور نعمانی، ساجد محمود بھٹی، رانا محمد ادریس قادری، علامہ امداد اللہ خان، سید الطاف شاہ اور دیگر مرکزی قائدین و عہدیدار مرکزی سٹیج پر موجود تھے۔
شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد محفل نعت کا انعقاد ہوا، جس میں محمد افضل نوشاہی و ہمنوا، ظہیر بلالی برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت پڑھی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی ، جس کے بعد نشست کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
تبصرہ