استقبال رمضان اور شہر اعتکاف 2019ء کے لیے تیاریاں شروع

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک سے شروع کر دیا جائیگا۔ شہراعتکاف 2019ء میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فیس 2300 روپے رکھی گئی ہے، جو 7 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔ 7 رمضان المبارک کے بعد رجسٹریشن فیس 2700 روپے ہو گی۔ معتکفین کی رجسٹریشن کے لئے مرکزی ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم کیا جائے گا جبکہ آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دفاتر میں بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔ تنظیمی عہدیداران نے شہر اعتکاف 2019 کی رجسٹریشن کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے کہا کہ رمضان المبارک اخلاقی، روحانی تربیت کا بابرکت مہینہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت رمضان المبارک کو لوڈشیڈنگ فری مہینہ قرار دے۔

تبصرہ