منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2018ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹر کی سہولت کیساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔ روزانہ افطار کے بعد مریضوں کے باقاعدہ چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ ایمرجنسی صورتحال، ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس بھی 24 گھنٹے اعتکاف گاہ میں موجود تھی۔ اس موقع پر معتکفین مریضوں کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مریضوں کو بہترین طبی سروس فراہم کی ہے۔
تبصرہ