حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے شہراعتکاف میں 29 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درس مثنوی کی اختتامی نشست منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا ماخذ حسن اخلاق و حسن معاملات ہیں۔ مولانا روم نے بھی بندوں کو یہی سبق دیا کہ اگر دین سیکھنا ہے تو پہلے مخلوق کیساتھ معاملات درست کرنے ہوں گے۔ معاملات اور اخلاق کا اچھا پن عبادت کا حسن بن جاتا ہے۔ انسان کا اپنے مولا سے تعلق بندگی عبادت سے اس وقت پختہ ہوگا جب اس کے معاملات میں حسن ہوگا۔ اگر اللہ کے ساتھ بندگی اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غلامی کا حق ادا کرنا ہے تو پہلے مخلوق خدا کے ساتھ حسن اخلاق اور حسن معاملات اپنانا ہوں گے، اسی میں کامیابی اور فلاح ہے۔
تبصرہ