خواتین کے شہراعتکاف میں معتکفات کی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ نشست

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام خواتین کے شہراعتکاف میں تیسرا روز مصروف ترین شیڈول کیساتھ گزرا، تیسرے روز کا آغاز عرفان الھدیہ سرکل سے کیا گیا، ان حلقہ جات کا مقصد معتکفات کواسلام کی بنیادی تعلیمات دینا تھا، جس میں تمام تر حلقہ جات علم و آگاہی سے بھرپور تھے۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ نشست

ایم ایس ایم سسٹرز کے زیرانتظام ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی معتکفات کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آپ نے خواتین شرکاء اعتکاف کے دینی و تربیتی اور تنظیمی سوالات کے جوابدئیے۔ اس نشست کا عنوان Be focused on missionary life, Be successful تھا۔

Minhaj ul Quran Women League Itikaf City 2018

اس پروگرام کا آغاز دو بج تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کی گیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن صاحبہ کی آمد پر طالبات نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ کلمات مس زینب ارشد صدر ایم ایس ایم سسٹرز نے پیش کیے۔ طالبات نے تعلیمی میدان میں ایم ایس ایم کے کام اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے متعلق رہنمائی حاصل کی۔ ایک طالبہ کے سوال پر ڈاکٹر غزالہ حسن نے بحیثیت بیوی اور ماں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سے ادا کرنے کا ہنر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی کامیابی حاصل کی وہ شیخ الاسلام کی صحبت انکی دعاؤں اور محنت سے حاصل کیا۔ انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ طالب علم کو کامیابی کے لیے سالانہ ماہانہ ہفتہ وار اور روزانہ کی بنیاد پر شیڈول ترتیب دیں۔

ڈاکٹر غزالہ نے طالبات کو کہا کہ ہمیشہ وقت کی پابندی کریں اس کے علاوہ آپکو آپکے مقصد کا شعور ہو پھر ہی آپ وہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے گے۔

ایک طالبہ نے بڑا اہم سوال اٹھا کیا اس پُر فتن دور میں ہم اپنے مقاصد پر کس طرح توجہ دے سکتے ہیں ڈاکٹر غزالہ حسن نے جواب دیا کہ واقعی یونیورسٹی کی زندگی واقعی بہت مشکل ہےم مگر ہمیشہ یاد رکھیں آپ جہاں بھی ہوں جو کچھ بھی کر رہے ہوں اللہ پاک آپکو دیکھ رہا ہے اور روز قیامت اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا ہے۔

عصر کی نماز کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ ماحول کو تلاوت قرآن پاک او درود سلام کی صداؤں سے معطر کیا گیا جس نے ایک روحانی سماں باندھ دیا۔ افطار سے پہلے انفرادی حلقہ جات میں حلقہ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ نماز عشاء کے بعد 23 ویں شب کو نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا درس مثنوی بذریعہ ویڈیو دکھایا گیا۔

Eagers Itikaf 2018

خواتین شہراعتکاف میں بچوں کے فورم ایگرز کے تحت چھوٹے اور بڑے بچے بھی معتکف ہیں۔ بچوں کی بنیادی تعلیم و تربیت کے لیے عقائد کلاس کا آغاز کیا گیا۔ اس پلان پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کے لیے عقائد اور فق کی کلاس میں اسلام کے بنیادی عقائد اور نمازپر توجہ دی گئی۔ آخری کلاس کی دوہرائی کے بعد بچوں کو نماز کی بنیاد ی باتوں کے متعلق معلومات دی گئی۔ اخلاقی اقدار کی کلاس میں ایمان داری اور سچائی پر بحث کی گئی۔ بعد نماز عصر نعت کی پہلی کلاس کا اہتمام کیا گیا بچوں نے گرم جوشی سے حصہ لیا اور بہت پرجوش طریقے سےدن کا اختتام ہوا -

تبصرہ