تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک 6 جون 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کی دوسری نشست منعقد ہوئی۔ نماز عشاء و تراویح کے بعد شب بارہ بجے شیخ الاسلام کا خطاب شروع ہوا، آپ نے مولا علی علیہ السلام اور امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، درجہ صحابیت اور بعض ابہامات کے حوالے سے گفتگو کی۔ آپ نے اپنے خطاب میں اس بات پر توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ کے صرف انبیاء ہی معصوم عن الخطاء ہیں، ان کے علاوہ صحابہ و اولیاء سمیت ہر انسان سے خطاء اور غلطی ممکن ہے۔
شیخ الاسلام نے ’’شان و مقام علی‘‘ کا موضوع مکمل کرنے کے بعد ’’دروس مثنوی‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر آپ نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ عاشقوں کی بات کرنے کے لیے اب ہم قال کے بعد حال کی طرف آتے ہیں۔ دروس مثنوی کی افتتاحی نشست میں آپ نے حضرت جلال الدین رومی المعروف مولائے روم و مولانا رومی کا تفصیلی تعارف بیان کیا، جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے انتہائی جامع اور منفرد تھا۔ شیخ الاسلام نے دروس مثنوی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز و طرز کیساتھ مثنوی شریف کے اشعار پڑھے، جس سے ہزاروں معتکفین میں ایک پرکیف سماں بندھ گیا۔ رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں اور مقدس گھڑیوں میں شیخ الاسلام کے دروس مثنوی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تبصرہ