تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ میں ہزاروں لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ جامع المنہاج کے ساتھ منہاج گرلز کالج کی وسیع و عریض عمارت میں خواتین کے لیے علیحدہ اعتکاف گاہ ہے، جہاں ہزاروں خواتین بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود معتکفین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جوق در جوق جامع المنہاج کا رخ کیا۔ گرم ترین موسم کی شدت کے باعث شہراعتکاف کی انتظامیہ نے معتفکین کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔
امن و امان کی ملکی صورتحال کے پیش نظر شہراعتکاف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کی سیکیورٹی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ معتکفین کی سیکورٹی کے لیے اعتکاف گاہ میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ جامع المنہاج داخلی و خارجی راستوں پر بھی جدید سیکورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔
شہراعتکاف کے روحانی ماحول میں شیخ الاسلام روزانہ نماز تراویح کے بعد درس مثنوی دینگے، جو منہاج ٹی وی پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
تبصرہ