سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی شہراعتکاف آمد

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر 20 جون 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ انہیں منہاج القرآن کی نظامت تعلقات عامہ نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ عبدالقادر کو شہراعتکاف کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا، آغوش کمپلیکس کے وزٹ کے دوران معتکفین بھی ان سے ملے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی کاوش ہے۔ منہاج القرآن کا شہراعتکاف ایک روحانی سکون کی جگہ ہے، یہاں آنا بہت سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کی سنگت کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے انتظامی نظم، پرامن کارکنان کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

اپنے وزٹ کے بعد عبدالقادر نے شہراعتکاف میں پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔ بعدازاں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کیساتھ ان کی ملاقات بھی ہوئی، دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ