ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت

شہر اعتکاف 2017ء میں پاک نیوز چینل کی میگا افطار ٹرانسمیشن جاری ہے۔ 20 جون 2017ء کو افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر اور سیاسی رہنماء نوید چودھری بھی افطار ٹرانسمیشن میں شامل تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا تعلیمی نظام ایک وسیع نیٹ ورک کی شکل میں دنیا بھر میں کام کر رہا ہے۔ ملک بھر میں 700 سےزائد منہاج سکولز معاشرے میں معیاری اور بامقصد تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ پیس لرننگ پراجیکٹ دنیا بھر میں چل رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر میں تعلیمی و فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ الحمدللہ پاکستان میں منہاج یونیورسٹی کا شمار معیاری تعلیم دینے والے اداروں میں ہوتا ہے۔

اس سے پہلے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے شہراعتکاف کا باقاعدہ وزٹ کیا اور معتکفین سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مادی اور دین سے دوری کے دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے سائنسی بنیادوں پر دین کی تجدید کا کام کر رہے ہیں۔ شہر اعتکاف میں شریک لوگوں میں اکثریت نوجوان ہیں۔ جو دین کے جذبے سے سرشار دکھائی دیتے ہیں۔

پاک نیوز کی ’’پاک عرفان الرمضان‘‘ ٹرانسمیشن میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں شیخ التفسیر و الحدیث پروفیسر علامہ محمد نواز ظفر، آغوش کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق، اسسٹنٹ پروفیسر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی اور سیکرٹری جنرل پاکستان مشائخ کونسل پیر محمد اکرم چشتی نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کے میزبان اسامہ غازی ہیں۔

تبصرہ