پاک نیوز پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ٹی وی پروگرام قصص الانبیاء کی پزیرائی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا رمضان ٹرانسمیشن کے لیے پروگرام ’’قصص الانبیاء‘‘ روازانہ شب دو بجکر چھے منٹ پر پاک نیوز ٹی وی سے نشر ہو رہا ہے۔ قصص الانبیاء کی 4 اقساط آن آئیر ہو چکی ہیں۔ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کے دوران اس پروگرام میں آپ انبیاء کرام علیھم السلام کے قصص کو قرآنی تفاسیر کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اس پروگرام کا دورانیہ ایک گھنٹہ پر مشتمل ہے۔ آپ کے مخصوص انداز بیان کی وجہ سے ناظرین کی بڑی تعداد بالخصوص بیرون ممالک ناظرین انتہائی دل چسپسی اور باقاعدگی سے پروگرام ’’قصص الانبیاء‘‘ دیکھتے ہیں۔ بول ٹی وی نیٹ ورک کے چینل پاک نیوز رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2017ء خصوصی کوریج بھی دے رہا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہر اعتکاف میں خطاب کے علاوہ پاک نیوز سے روازنہ افطار ٹرانسمیشن بھی شہر اعتکاف سے براہ راست پیش کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی افطار ٹرانسمیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی شرکت کرتے ہیں جبکہ ملک بھر سے دیگر معروف معزز مہمان بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

تبصرہ