شہر اعتکاف 2015 : خواتین اعتکاف گاہ میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔

محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔ خواتین بہنوں نے دف کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیا۔ محفل نعت کے بعد خواتین نے اجتماعی طور پر ذکر کیا۔ خواتین نے نہایت دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ محفل میں شرکت کی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ