شہر اعتکاف 2008ء کے رضاکاران کا تربیتی کیمپ

(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کی نظامت اجتماعات کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2008ء کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ 24 اگست 2008ء کو منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا انعقاد جامع المنہاج بغداد ٹاون، ٹاون شپ کی مرکزی اعتکاف گاہ میں منعقد کیا گیا۔ اس میں شہر اعتکاف 2008ء کے لیے خدمات سرانجام دینے والے سینکڑوں رضا کاروں، خدام اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ تحریک منہاج القرآن اپنی 25 سالہ کیریئر کا سب سے بڑا شہر اعتکاف رواں سال منعقد کر رہی ہے جس میں 50 ہزار سے زائد معتکفین کی شرکت متوقع ہے۔ ہم اتنی بڑی تعداد کے لیے تین ماہ سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اب بالکل وقت قریب آ گیا ہے اور اس کیمپ کا مقصد آپ رضاکاروں، خدام اور انتظامی عملہ کی تیاری کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معتکفین اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اس لیے تحریک منہاج القرآن نے ان کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے ہیں۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کے لیے چنا ہے۔ ہم آپ کے تعاون سے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی اعتکاف کو انتظامی حوالے سے بہترین دیکھنا چاہتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق ہم تحریک کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں مثالی انتظامات کرنا چاہتے ہیں۔

ڈائریکٹر اجتماعات ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ شہر اعتکاف کی رجسٹریشن 15 اگست سے جاری ہے اور ان شاء اللہ رواں سال تحریک کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔ اس کے لیے ہم نے ملک بھر سے معتکفین کی خدمت کے لیے رضاکاروں کو تربیت کے لیے بلایا ہے۔ امید ہے کہ آپ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے کوئی لمحہ بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہر اعتکاف میں مثالی انتظامات کرنے کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرینگے۔ ان میں رہائش، خواراک، وضو، علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ یہ تمام سہولیات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر انداز میں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہنگائی کے دور میں بھی ہم نے دس دنوں کے قیام و طعام سمیت دیگر سہولیات کے رجسٹریشن فیس صرف چھ سو روپے رکھی ہے۔

تربیتی کیمپ میں اعتکاف سے قبل انتظامی، سیکیورٹی اور دیگر امور پر بھی بحث کی گئی۔ اس حوالے سے شرکاء کی تجاویز بھی لی گئیں جن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس تربیتی کیمپ میں رضاکاروں کو شہر اعتکاف میں بنائی گئی رہائش گاہوں اور دیگر ماحول ک

تبصرہ