خصوصی ہدایات برائے معتکفین شہر اعتکاف 2008ء
بحمد اللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سنگت میں جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں شہر اعتکاف آباد ہو رہا ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ جملہ معتکفین پر ان ہدایات کی پابندی لازمی ہو گی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔
1۔ اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام
- بروقت ایڈوانس بکنگ کروا لی جائے۔
- اپنے ہمراہ ضروری سامان لائیں۔
- CDs، کتب، کیسٹ کی خریداری کیلئے رقم ضرور ساتھ لائیں۔ مگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
- اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
- خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
- ہر گروپ میں کچھ رضاکار نفلی نیت کریں تاکہ حسب ضرورت اعتکاف گاہ سے باہر جا سکیں۔
- امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیار کر کے لائیں۔
- مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
2۔ اعتکاف گاہ میں آتے وقت
- بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
- سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
- 20 رمضان المبارک ٹوکن کے بغیر کسی شخص کو اعتکاف گاہ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی لہٰذا جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہے وہ بھی اپنا ٹوکن ساتھ لائیں۔ بغیر ٹوکن داخلہ نہیں ہو سکے گی۔
- 20 رمضان المبارک انٹری کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
- موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔
- اس سال اعتکاف گاہ میں موبائل Jammer لگائے جائیں گے۔ اس لیے موبائل لانے سے اجتناب کریں۔ البتہ PCO کی سہولت دستیاب ہو گی۔
3۔ دوران اعتکاف
- معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
- آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
- دیگر معتکفین کے آرام کا خیال رکھیں، خاص طور پر بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کے استعمال کے لئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
- مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کا صبر و تحمل سے سامنا کریں۔
- کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شور شرابہ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
- قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
- اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ کو منانے اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
- ایک دوسرے کی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کر اعتکاف میں آئیں۔
- اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
- جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
- نئے آنے والے معتکفین کو قائد محترم کو قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع فراہم کریں۔
- کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
- سکیورٹی کی خاطر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
- انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پرفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
4۔ واپسی
- واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں۔
- منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26 رمضان المبارک تک فراہم کر دیں۔
- اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (حضور شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، کتب اور کیسٹس زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)
- اپنے حلقے کی صفائی ضرور کر کے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
(ساجد محمود بھٹی)
ناظم اجتماعات و سیکرٹری اعتکاف 2008ء
برائے عہدیداران، رفقاء، اراکین، وابستگان جملہ فورمز تحریک منہاج القرآن
محترم عہدیداران، رفقاء، اراکین اور وابستگان تحریک جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ 5 جولائی کے ورکرز کنونشن میں قائد محترم نے اعلان فرمایا تھا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی وہ خود بنفس نفیس اعتکاف کیلئے پاکستان تشریف لائیں گے۔
اس سلسلہ میں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اعتکاف کو عظیم الشان بنانے کیلئے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیں۔ ذیل میں چند ابتدائی ہدایات آپ کے گوش گزار کی جارہی ہیں۔ مزید تفصیلات جو کہ صرف معتکفین سے متعلقہ ہوں گی وہ ان شاء اللہ آئندہ شمارے میں شامل کی جائیں گی۔
فیصلہ جات و ہدایات
- اس سال اعتکاف کی تعداد کا ٹارگٹ 50 ہزار رکھا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن 30 ہزار (پنجاب 25 ہزار)، دیگر صوبہ جات 5 ہزار)، یوتھ لیگ 5 ہزار، ایم ایس ایم 5 ہزار اور ویمن لیگ 10 ہزار شامل ہوں گی۔
- باوجود مہنگائی کے سیلاب کے فیس میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اس سال رجسٹریشن فیس 600 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
- اعتکاف کی ایڈوانس بُکنگ 15 اگست تا 10 ستمبر مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوگی۔
- ہر تنظیم اپنے متعلقہ فورم کے آفس سے نقد ادائیگی کی صورت میں کوپن بکس حاصل کرسکے گی۔
- شہر اعتکاف کی Formationگزشتہ سال کی طرح Blocks کی صورت میں ہوگی۔
- اکٹھے اعتکاف بیٹھنے کی خواہش مند ضلعی تنظیمات فقط ایڈوانس بُکنگ کی صورت میں ایک ہی بلاک میں بیٹھ سکیںگی۔
- اس سال معتکفین کی چار درجات پر مقرر کئے گئے ہیں۔
- پہلے درجہ میں جملہ ضلعی / تحصیلی / پی پی حلقہ جات / ٹاؤنز / یونین کونسلز سطح کے تحریک منہاج القرآن / یوتھ لیگ / ایم ایس ایم / ویمن لیگ کے عہدیدارا ن کیلئے اعتکاف بیٹھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
- دوسرے درجہ میں ہر رفیق پر بھی اعتکاف میں شامل ہونا لازمی ہے تا کہ وہ تربیت حاصل کرسکے۔
- تیسرے درجہ میں مختلف علاقوں میں معاشرہ میں ممتاز مقام کے حامل احباب مثلاً علماء کرام / پروفیسرز / تاجر / وکلاء / سیاستدان / کھلاڑی و سماجی شخصیات کو مسنون اعتکاف کی دعوت دیں۔
- چوتھا درجہ عامۃ الناس کی ہے جس پر محنت کی جائے۔
- اعتکاف کی دعوت دیتے ہوئے سابقہ اعتکاف کی CDs دکھائیں اور اس روحانی تربیت گاہ میں اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کریں۔ اس کے عصری اثرات اور اہمیت کو واضح کریں۔
- اجتماعی اعتکاف کی برکت و صحبتِ صالحین کو ہائی لائٹ کریں۔
- شہراعتکاف کے انتظامات میں جو رضاکاران خدمت کرنا چاہیں اُن کی لسٹ یکم ستمبر تک مرکز کو ارسال کر دیں تاکہ اُن کی ڈیوٹیز لگائی جاسکیں۔
- درج بالا ہدایات کو نچلی سطح کے کارکن تک پہنچانے کا بہتر انتظام کریں۔
- اعتکاف 2008ء کے سلسلہ میں کسی بھی انفارمیشن راہنمائی یا تجاویز کیلئے درج زیل احباب سے رابطہ کریں۔
ساجد محمود بھٹی |
سرادر منصور احمد خان |
احمدنواز انجم نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی 0300.4147093 0092.42.111.140.140 ایکسٹینشن نمبر : 107 |
محمدشاہد لطیف قادری نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی 0333.5786786 0092.42.111.140.140 ایکسٹینشن نمبر : 134 |
محمد عاقل ملک نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی 0300.4885754 0092.42.111.140.140 ایکسٹینشن نمبر : 136 |
(شیخ زاہد فیاض)
سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی 2008
0092.42.111.140.140
0092.42.5179258
ایکسٹینشن نمبر : 106
تبصرہ