ویمن اعتکاف گاہ میں ہزاروں معتکفات کی تربیت کے لیے حلقات علم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی 60 سے زائد فیلڈ اسکالرز خواتین کے اصلاح احوال و اعمال کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے اسکالرز کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح نے انہیں حلقہ میں دیے جانے والی درس سے متعلق چند ضروری ہدایات دیں تاکہ حلقات کے اغراض و مقاصد کو پورا کیا جا سکے اور ان کے نتائج سے خواتین کے بنیادی اعمال کو درست کیا جاسکے اور انہیں فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے درجہِ احسان تک لے کر اللہ کی بارگاہ میں سرخرو کیا جا سکے۔
تبصرہ