شہر اعتکاف 2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تنظیمی صدور و ناظمین سے مراکزِ علم کے حوالے سے خصوصی نشست

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہر اعتکاف میں تشریف لائے تنظیمی صدور و ناظمین سے مراکزِ علم کے حوالے سے خصوصی نشست

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ کی پہچان اور عرفان علم ہے، منہاج القرآن کی اس تحریک کا سفر علم کے بغیر ناممکن ہے۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کتاب اور خطاب کی صورت میں ہمیں علم کا کلچر دیا ہے۔ بدقسمتی سے آج کے دور میں سننے اور پڑھنے کا کلچر پژمردگی کا شکار ہے اس کو دوبارہ سے زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی پہچان علم ہے، ہمارا تعلق علم کے ساتھ ہے۔ منہاج القرآن علم کے نور کو پھیلانے کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کیا جارہا ہے۔ فکری فتنوں کا مقابلہ فہم و فراست، حکمت و تدبر اور علم سے ہوگا۔ اگر پڑھنے اور سننے کے کلچر کو دوبارہ سے زندہ نہ کیا گیا تو پھر آپ کی آنے والی نسلوں کے ایمان اور عقائد قائم نہیں رہیں گے۔

تربیتی نشست میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس قادری، مظہر محمود علوی، سعید رضا بغدادی سمیت تنظیمی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ