شہر اعتکاف کے انتظامات مکمل، ڈاکٹر حسن قادری کا اعتکاف گاہ کا دورہ

ہزارہا معتکفین شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیں گے، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نمازِ عصر کے بعد معتکفین کے قافلوں کا استقبال کریں گے

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

لاہور (30 مارچ 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ آج 31 مارچ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نمازِ تراویح کے بعد خصوصی خطابات کریں گے۔ امسال ان کے خطابات کی سیریز کا عنوان ''خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟'' ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کی یلغار میں نوجوانوں کے ایمان و عقائد پر حملے ہو رہے ہیں اور نئی نسل کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ اس کا قرآن و سنت اور عقلی دلائل سے رد ضروری ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ شہرِ اعتکاف کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خواتین کی حفاظت اور سہولیات پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کی خوارک، صاف پانی کی فراہمی اور بلا تعطل بجلی کی سپلائی کا بندوبست کیا جائے۔ شہرِ اعتکاف میں سیکرٹری اعتکاف جواد حامد نے انہیں بریفنگ دی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نمازِ عصر کے بعد معتکفین کے قافلوں کا شہرِ اعتکاف میں استقبال کریں گے۔

امسال شہرِ اعتکاف میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ’’اصلاحِ احوال اور آدابِ زندگی‘‘ کے موضوع پر تربیتی خطابات کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ’’تاریخ تصوف اور تعلیمات صوفیاء‘‘ کے موضوع تعلیمی و تربیتی خطابات کریں گے۔ نوجوان اسکالر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویئے اور راستے‘‘ کے فکر انگیز موضوع پر خطابات کریں گے۔ ویمن اعتکاف گاہ صدر منہاج القران ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، فضہ حسین قادری و منہاج القرآن کی سکالرز تربیتی نشستوں سے خطابات کریں گی۔

منہاج القران انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے کہا کہ منہاج القران کا شہرِ اعتکاف بنیادی طور پر تعلیم و تعلم، درس و تدریس اور اخلاقی و روحانی تربیت کی ایک عظیم الشان درس گاہ ہے۔ نوجوان اصلاح احوال کے لیے امسال تربیتی خطابات سے مستفید ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا کے نمائندگان کی کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

Minhaj ul Quran Itikaf City 2024

تبصرہ