تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی آٹھویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری عبدالخالق قمر، قاری محمد اسماعیل، قاری انعام اللہ نعیمی، حافظ محمد سلیمان اور قاری عبدالصمد نے کی۔
نمازِ تراویح میں ہزاروں معتکفین، شہرِ اعتکاف کے وزٹرز اور انتظامیہ کے افراد شریک تھے۔ معتکفین نمازِ تراویح سے قبل ہی مسجد کے صحن میں ذکر و اذکار میں مشغول رہے۔ معتکفین نے نمازِ تراویح کی ادائیگی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی و فکری اور اصلاحی خطاب سنا۔
تبصرہ